فاٹا اصلاحات کے بل کو ایجنڈے سے نکال کر حکومت نے شاید کسی کو خوش کیا ہے‘

حکومت کنفیوز ہے‘ کنفیوژن سے باہر آئے اور وہ کرے جو قوم کیلئے بہتر ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمن ملک کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 12 دسمبر 2017 15:02

فاٹا اصلاحات کے بل کو ایجنڈے سے نکال کر حکومت نے شاید کسی کو خوش کیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات کے بل کو ایجنڈے سے نکال کر حکومت نے شاید کسی کو خوش کیا ہے‘ حکومت کنفیوز ہے کنفیوڑن سے باہر آئیں اور وہ کریں جو قوم کے لئے بہتر ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کے بل کو ایجنڈے سے نکالنا فاٹا کے عوام سے زیادتی ہے میں اس پر احتجاج کرتا ہوں۔

شاید حکومت نے کسی کو خوش کیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کنفیوز ہے گورننس میں بھی کنفیوز ہے اور اسمبلی میں بھی کنفیوز ہے۔ کنفیوڑن سے باہر آئیں اور وہ کریں جو قوم کے لئے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج روپیہ تیزی سے نیچے گر رہا ہے آنے والا بجٹ بھی صحیح نظر نہیں آرہا ٹیکسٹائل انڈسٹری کا ستیا ناس ہوا لیکن حکومت نے اس طرف توجہ نہیں دی۔