پنجاب اسمبلی کے 3 اراکین نے اسمبلی سیکرٹریٹ کو اپنے استعفے ارسال کر دیئے

منگل 12 دسمبر 2017 14:27

پنجاب اسمبلی کے 3 اراکین نے اسمبلی سیکرٹریٹ کو اپنے استعفے ارسال کر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2017ء) (ن) لیگ کے تین ارکان پنجاب اسمبلی باضابطہ طور پر مستعفی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں فیصل آباد ختم نبوت جلسے میں پیرحمید الدین سیالوی کے حکم پر استعفی دینے والے تین ارکان پنجاب اسمبلی نظام الدین سیالوی ‘ مولانا رحمت اللہ اور محمد خان بلوچ باضابطہ طور پر مستعفی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تینوں ارکان اسمبلی نے اپنے استعفے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ ارسال کر دیئے ہیں ۔