ا سلام آباد ائیرپورٹ پر سعودی عرب جانے والے مسافر سے اسلحہ برآمد

ملزم کی شناخت منظور حسین کے نام سے ہوئی جو راولپنڈی میں ڈھوک کشمیریاں کا رہائشی ہے

منگل 12 دسمبر 2017 14:24

ا سلام آباد ائیرپورٹ پر سعودی عرب جانے والے مسافر سے اسلحہ برآمد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2017ء) بینظیر ائیرپورٹ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سعودی عرب جانے والے مسافر کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپو رٹ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بینظیر ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران سعودی عرب جانے والے مسافر کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا، ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ملزم کے سامان سے تیس بور کا پستول اور میگزین برآمد ہوا ہے۔ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت منظور حسین کے نام سے ہوئی ہے جو راولپنڈی میں ڈھوک کشمیریاں کا رہائشی ہے تاہم ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :