وطن کے خاطر جان قربان کرنے والے تمام شہداء کو سلوٹ پیش کرتا ہوں، آرمی چیف

منگل 12 دسمبر 2017 14:24

وطن کے خاطر جان قربان کرنے والے تمام شہداء کو سلوٹ پیش کرتا ہوں، آرمی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2017ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ آج ہماری آزادی ہمارے بہادر جوانوں کی مرحون منت ہے کیونکہ آزادی مفت میں نہیں ملتی اس کے لئے بھاری قیمت ادا کرنی پڑتی ہے منگل کے روز شمالی وزیرستان میں بزدل دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 21سالہ عبدالمعید اور 21سالہ سپاہی بشارت کو چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹوئیٹ میں کہا کہ وطن کے خاطر جان قربان کرنے والے تمام شہداء کو سلوٹ پیش کرتا ہوں آرمی چیف نے کہا کہ دھرتی ماں اور مٹی کے لئے بیٹوں کی قربانی دینی پڑتی ہے جو کہ ایک عزم فریضہ ہے اور اس کا نعم البدل کوئی نہیں کیونکہ آج ہماری آزادی ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیوں اور وطن کے دفاع کی وجہ سے ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے

متعلقہ عنوان :