نیب لاہور نے کسٹم ڈیوٹی کی مد میں اربوں روپے کے کرپشن کیس میں مزید دو ملزمان گرفتار کر لئے

منگل 12 دسمبر 2017 14:12

نیب لاہور نے کسٹم ڈیوٹی کی مد میں اربوں روپے کے کرپشن کیس میں مزید دو ..
لاہور۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) نیب لاہور نے کسٹم ڈیوٹی کی مد میں اڑھائی ارب روپے کے کرپشن کیس میں پیش رفت کرتے ہوئے مزید دو ملزمان کو گرفتار کرلیا،نیب ترجمان کے مطابق ملزمان عقیل احمد اور شیخ محمد نسیم پر پان پتی درآمد و فروخت کندہ کے دوران دو کروڑ 66 لاکھ روپے ڈیوٹی چوری کا الزام ہے،ملزمان آپس کی ملی بھگت سے ایم ایس رامش انٹرنیشنل نامی کمپنی کے نام پر پاک سری لنکا تجارتی معاہدہ کے تحت پان پتی درآمد کرتے رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ نیب درآمدی پان پتی اور ڈیوٹی کی عدم ادائیگی کی مد میں اب تک 15 کے لگ بھگ ملزمان کو گرفتار کر چکا ہے،تمام ملزمان نے ملی بھگت سے 2008-12 ء کے دوران پان پتی درآمد و ڈیوٹی کی مد میں حکومتی خزانے کو اڑھائی ارب روپے کا نقصان پہنچایا ہے، ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان کو گرفتاری کے بعد احتساب عدالت کے روبرو پیش کر کے ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا تاکہ تفتیش کو مزید آگے بڑھایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :