مسلم لیگ (ن) 2018ء کے عام انتخابات میں بھرپور کامیابی کے بعد حکومت بنائے گی،

فاٹا اصلاحات کو دوبارہ ایجنڈے میں شامل کرائیں گے وزیر مملکت میری ٹائم افیئرز چوہدری جعفر اقبال کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 12 دسمبر 2017 14:12

مسلم لیگ (ن) 2018ء کے عام انتخابات میں بھرپور کامیابی کے بعد حکومت بنائے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) وزیر مملکت میری ٹائم افیئرز چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ 2018ء کے عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ (ن) کے خلاف ماحول بنایا جارہا ہے لیکن ایسی تمام کوششیں ناکام ہوں گی، فاٹا اصلاحات کو ایجنڈے میں شامل بھی حکومت نے کیا اور نکالا بھی حکومت نے، اسے دوبارہ ایجنڈے میں بھی حکومت شامل کرائے گی۔

وزیر خزانہ نے وفاقی کابینہ قومی اسمبلی اور وزیراعظم سے رخصت لی ہے وہ بیمار ہیں بیرون ملک ہسپتال میں داخل ہیں۔ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2018ء کے عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کو روکنے کے لئے اس طرح کا ماحول بنایا جارہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) دوبارہ عوام کی مدد سے حکومت نہ بنا سکے مگر تمام کوششیں ناکام ہوں گی مسلم لیگ (ن) 2018ء کے عام انتخابات میں بھرپور کامیابی کے بعد حکومت بنائے گی وزیر مملکت نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے فاٹا اصلاحات کے حوالے سے کمیٹی بنائی ‘ کمیٹی نے فاٹا اصلاحات کے حوالے سے ایک ایجنسی میں جاکر مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں سے ملاقات کرکے فاٹا اصلاحات تیار کی ہیں‘ ایک پیکیج تیار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کہتی ہے کہ فاٹا اصلاحات بل کو ایجنڈے سے کیوں نکالا حکومت نے ایجنڈے میں شامل کیا اور نکالا اب دوبارہ بھی ایجنڈے میں شامل کرے گی یہ کہا کہ فاٹا اصلاحات کے حوالے سے کچھ نہیں کیا جارہا ہے ، حکومت فاٹا کے مسئلہ کو حل کررہی ہے ماضی میں جن کو وردی پر ناز تھا وہ بھی فاٹا اصلاحات متعارف نہ کراسکے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ نے پارلیمان،کابینہ اور وزیراعظم سے رخصت لی ہے وہ بیمار ہیں اور بیرون ملک ہسپتال میں داخل ہیں۔