پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے‘ وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان کا تعزیتی پیغام

منگل 12 دسمبر 2017 14:02

پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے‘ وزیر دفاع ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے‘سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیںگے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر دفاع نے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے شہداء کی بہادری اور جرات کو سلام پیش کیا اور لواحقین سے اظہار تعزیت اور دلی ہمددری کا اظہارکیا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ د ہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں بہادر نوجوانوں کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔

متعلقہ عنوان :