مسلم لیگ ن کے تین اراکین صوبائی اسمبلی کے استعفے پنجاب سیکرٹریٹ کو موصول ہو گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 12 دسمبر 2017 13:17

مسلم لیگ ن کے تین اراکین صوبائی اسمبلی کے استعفے پنجاب سیکرٹریٹ کو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 دسمبر 2017ء) : پنجاب سیکرٹریٹ کو مسلم لئگ ن کے تین صوبائی اراکین کے استعفے موصول ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مستعفی ہونے والوں میں خان بلوچ،صاحبزادہ نظام الدین سیالوی اور مولانا رحمت اللہ شامل ہیں۔ تینوں اراکین صوبائی اسمبلی نے اپنے استعفے پنجاب سیکرٹریٹ کو بھجوا دئے ہیں۔

(جاری ہے)

نظام الدین سیالوی کا کہنا ہے کہ ہم نے استعفے اسپیکر کو بھجوا دئے ہیں ، وہ جب چاہیں ہمیں بُلا لیں۔ یاد رہے کہ رانا ثناء اللہ کے معافی مانگنے اور تجدید ایمانی کے بعد یہ صورتحال پیدا ہوئی ، جس کے بعد فیصل آباد میں ہونے والے جلسے میں مسلم لیگ ن کے تین اراکین صوبائی اسمبلی جبکہ 2 اراکین قومی اسمبلی نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔