مدینہ سے آنے والی پی آئی اے کی پروازمیں خاتون نے بچی کو جنم دیدیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 12 دسمبر 2017 13:17

مدینہ سے آنے والی پی آئی اے کی پروازمیں خاتون نے بچی کو جنم دیدیا
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 دسمبر۔2017ء) مدینے سے آنے والے پی آئی اے کے طیارے میں دوران پرواز ایک مسافر خاتون نے بچی کو جنم دیا ہے۔ مدینہ سے ملتان جانے والی پی آئی آے کی پرواز میں خاتون کوثر بی بی نے بیٹی کو جنم دے دیا۔

(جاری ہے)

بچی کو جنم دینے والی خاتون عمرہ کرنے کے بعد پرواز پی کے 761 سے ملتان آرہی تھی۔ذرائع کے مطابق فلائٹ کو دھند کے باعث کراچی ائیرپورٹ اتارلیا گیا تھا اور بعدازاں موسم بہتر ہونے کے بعد ملتان روانہ کردیا گیا۔ زچہ اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔ خاتون کے اہلخانہ نے بتایا کہ بچے کی پیدائش کے وقت ائیر ہوسٹسز نے بہت خیال رکھا اور پی آئی اے عملے نے ثابت کیا وہ اپنے مسافروں کا خیال رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :