پاک ترک بے مثال دوستی باہمی تعاون اور مضبوط تعلقات کی عکاس ہے‘ ایڈمرل ظفر محمود عباسی

منگل 12 دسمبر 2017 13:57

پاک ترک بے مثال دوستی باہمی تعاون اور مضبوط تعلقات کی عکاس ہے‘  ایڈمرل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاک ترک بے مثال دوستی باہمی تعاون اور مضبوط تعلقات کی عکاس ہے‘ نیول چیف نے دورہ ترکی کے دوران کمانڈر ترکش فلیٹ اور کمانڈر آف ترکش ناردرن سی ایریا سے ملاقاتیں کیں‘ ملاقاتوں میں پیشہ وارانہ امور‘ بحریہ تعاون اور بحر ہند میں سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا پاک بحریہ کے سربراہ کو اعزازی سلامی بھی پیش کی گئی۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی کمانڈر ترکش فلیٹ اور کمانڈر آف ترکش ناردرن سی ایریا سے ملاقات ہوئی جس میں پیشہ وارانہ امور اور بحر ہند میں سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترکش فلیٹ ہیڈ کوارٹرز آمد پر کمانڈر ترکش فلیٹ نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ کو اعزازی سلامی پیش کی گئی۔ پاک بحریہ کے سربراہ کو ترکش فلیٹ کمانڈ کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کی دوستی بے مثال اور نہایت ہی اہ م ہے۔ نیول چیف نے گولکیک نیول شپ یارڈ اور ترکش نیوی کے جہاز کا بھی دورہ کیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے جہاز کے عملے کی پیشہ وارانہ مہارتوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :