سی پیک چین کا پاکستان پر اعتماد اور لازوال دوستی کا ثبوت ہے‘ احسن اقبال

منگل 12 دسمبر 2017 13:57

سی پیک چین کا پاکستان پر اعتماد اور لازوال دوستی کا ثبوت ہے‘ احسن اقبال
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ چین کا پاکستان پر اعتماد اور لازوال دوستی کا ثبوت ہے‘ 21ویں صدی معاشی نظریات اور ترقی کی صدی ہے‘ ہمیں چین کی ترقی سے سبق سیکھنا ہے‘ چین کے تعاون سے ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا ہے‘ پاکستان کی فی کس آمدنی 1600 ڈالر جبکہ چین کی 8000 ڈالر سے زیادہ ہے۔

منگل کو احسن اقبال نے سی پیک کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے 2013 میں سی پیک منصوبے کا معاہدہ کیا۔ یہ وہ وقت تھا جب پاکستان کو توانائی کی قلت سمیت مختلف بحرانوں کا سامنا تھا۔ 2013 میں پاکستان کو امن و استحکام کی خراب صورتحال کا بھی سامنا تھا۔ معیشت کی زبوں حالی کی وجہ سے سرمایہ کار پاکستان کا رخ نہیں کررہے تھے۔

(جاری ہے)

چین کے پاکستان پر اعتماد اور دوستانہ تعلقات پر شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کے تعاون سے لوڈشیڈنگ جیسے بحران پر قابو پایا ہے۔ مشکل صورتحال میں چین نے پاکستان پر اعتماد کرتے ہوئے سرمایہ کاری کا آغاز کیا۔ سی پیک منصوبہ چین کا پاکستان پر اعتماد اور لازوال دوستی کا ثبوت ہے۔ چین کے پاکستان پر اعتماد اور دوستانہ تعلقات پر شکر گزار ہیں۔ 21ویں صدی معاشی نظریات اور ترقی کی صدی ہے ہمیں چین کی ترقی سے سبق سیکھنا چاہئے۔ پاکستان کی فی کس آمدنی 1600 ڈالر جبکہ چین کی 8000 ڈالر سے زیادہ ہے۔