دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی‘

دشمن عناصر کے خلاف بہادر افواج کے کردار کو قوم کبھی نہیں بھلا سکتی‘ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ جیت لی ہے‘ اس ناسور کا جلد مکمل خاتمہ کیا جائے گا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کاشما لی وزیرستان میں جوانوں کی شہادت پر انکے خا ندانوں سے اظہار تعزیت

منگل 12 دسمبر 2017 13:57

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی‘ دشمن عناصر کے خلاف بہادر افواج کے کردار کو قوم کبھی نہیں بھلا سکتی‘ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت لی ہے‘ اس ناسور کا جلد مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ منگل کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شمالی وزیرستان میں جوانوں کی شہادت پر شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے شہداء کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ شہداء نے وطن کی خاطر سب سے قیمتی اثاثے کی قربانی دی۔ دشمن عناصر کے خلاف بہادر افواج کے کردار کو قوم کبھی نہیں بھلا سکتی۔ پاکستان نے دہشت گردی کے ناسور کو شکست دی ہے ملک بھر میں دہشت گردی کا نیٹ ورک تباہ کردیا ہے۔ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت لی ہے اس ناسور کا جلد مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔