چین ،چھتیں پھلانگنے والا نوجوان62منزلہ عمارت سے گر کر ہلاک

26سالہ وو یانگ ننگ کرتب دکھا رہا تھا کہ سیڑھی ہاتھ سے چھوٹ گئی سوشل میڈیا پر ہزاروں مداح صدمے سے دوچار ہو گئے ،چائنا مارننگ پوسٹ

منگل 12 دسمبر 2017 13:57

چین ،چھتیں پھلانگنے والا نوجوان62منزلہ عمارت سے گر کر ہلاک
چنگ شا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) چین میں سوشل میڈیا پر شہرت رکھنے والا معروف نوجوان 26منزلہ عمارت سے گر کر ہلاک ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق 26سالہ نوجوان وو یانگ ننگ بلند عمارتیں پھلانگنے کی شہرت رکھتا تھا اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بہت مقبول تھا ، اس کے ساٹھ ہزار سے زیادہ مداح موجود ہیں ، اسے بلندوبالا عمارتیں پھلانگنے کے کرتب دکھانے کاشوق تھا اور اس سلسلے میں وہ روزانہ اپنی تصویریں سوشل میڈیا لوڈ کرتا تھا جسے اس کے مداح بہت پسند کرتے تھے ، گذشتہ دنوں ہوا یوان ہوا سینٹر چنگ شا کی ایک عمارت کو اس نے پھلانگنے کی کوشش کی جو چین کے جنوب مغربی صوبے ہونان میں واقع ہے،سائوتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے اس کی خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اسے اس بلڈنگ کو پھلانگنے کیلئے ایک لاکھ یوآن (200امریکی ڈالر ) کی پیشکش کی گئی تھی ، اسے یہ کرتب دکھانے کی پیشکش کس نے کی ، اس کا ذکر نہیں کیا گیا ، وہ یہ خطرناک کرتب دکھا رہا تھا کہ اچانک سیڑھی پر اس کی گرفت کمزور ہو گئی جس کے باعث وہ 62منزلہ عمارت سے گر کر ہلاک ہو گیا ۔

(جاری ہے)

وویانگ ننگ کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ 8نومبر کو گر کر ہلاک ہو ا تا ہم اس کے مرنے کی خبر گذشتہ روز سوشل میڈیا پر دی گئی ، یہ خبر بھی اس کے مداحوں میں سے میڈیا پر جاری کی گئی جو آج کل شدید صدمے ہیں،بعض لوگوں نے سوشل میڈیا پر اس کے کرتب دکھانے کے اس انداز کو پسند نہیں کیا اور بتایا ہے کہ بچوں پر اس کے اثرات منفی ہو سکتے ہیں تا ہم اب اس کی موت کے بعد اس کے فن کی مذمت نہیں کی جانی چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :