قومی اسمبلی، کورم کی نشاندہی کی وجہ سے نجی کارروائی کے دن 60 نکاتی ایجنڈے میں سے صرف 1 نکتہ ایوان میں پیش ہوسکا

منگل 12 دسمبر 2017 13:29

قومی اسمبلی، کورم کی نشاندہی کی وجہ سے نجی کارروائی کے دن 60 نکاتی ایجنڈے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی جماعت تحریک انصاف کی جانب سے کورم کی نشاندہی کی وجہ سے منگل کو نجی کارروائی کے دن 60 نکاتی ایجنڈے میں سے صرف 1 نکتہ ایوان میں پیش ہو سکا۔ منگل کو قومی اسمبلی میں ایجنڈے پر اپوزیشن اراکین کی جانب سے مختلف بل پیش کئے جانے تھے جبکہ پیپلز پارٹی کے اراکین کا کھادوں کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کا توجہ دلائو نوٹس‘ جماعت اسلامی کے اراکین کی ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کی قرارداد‘ ایم کیو ایم کے شیخ صلاح الدین کی گیس کی فراہمی کے لئے گیس لوڈ مینجمنٹ کو منطقی بنانے کی فوری اقدامات کی قرارداد ایجنڈے پر شامل تھی۔

اس کے علاوہ زیر قاعدہ 259 کے تحت کراچی الیکٹرک کی جانب سے پیداواری صلاحیت میں اضافے میں ناکامی‘ اوور بلنگ اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے نیپرا کی کارکردگی زیر بحث لانے کی تحریک بھی شامل تھی۔

(جاری ہے)

عمرہ زائرین کو درپیش مسائل‘ اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کو سرکاری رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ میں درپیش مسائل‘ ملک میں مہنگائی سے پیدا ہونے والی صورتحال اور پانی کے ذخائر میں اضافے کے لئے اقدامات پر بحث بھی ایجنڈے میں شامل تھی تاہم کورم کی نشاندہی کی وجہ سے یہ تمام ایجنڈا ادھورا رہ گیا۔ اس کے علاوہ ماروی میمن کے تیزاب اور آگ سے جلانے کے جرم کا بل 2017ء بھی ایوان سے منظور ہونا تھا تاہم کورم کی نشاندہی کی وجہ سے وہ بھی رہ گیا۔

متعلقہ عنوان :