گنے کے کاشتکاروں کے احتجاج اور گنے کی خریداری نہ کئے جانے کے بارے میں قرارداد لائی جائے، سپیکر قومی اسمبلی

منگل 12 دسمبر 2017 13:29

گنے کے کاشتکاروں کے احتجاج اور گنے کی خریداری نہ کئے جانے کے بارے میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ گنے کے کاشتکاروں کے احتجاج اور گنے کی خریداری نہ کئے جانے کے بارے میں قرارداد لائی جائے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے رکن عبدالستار بچانی نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ ہمیں زراعت کو سبسڈی دینی چاہیے، گنے پر سندھ اور پنجاب میں احتجاج ہورہا ہے، 130 روپے من دیا جارہا ہے جو کم ہے، اس بارے میں پالیسی بنائی جائے۔ اس پر سپیکر سردار ایاز صادق نے عبدالستار بچانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مشاورت کرکے اس معاملے پر متفقہ قرارداد لائیں۔