بہتر خارجہ پالیسی کی تشکیل ہر حکومت کی کوشش ہوتی ہے‘

ٹرمپ کا فیصلہ پورے عالم اسلام کیلئے ایک چیلنج ہے‘ وزیراعظم کا ترکی کا دورہ اسی تناظر میں ہے‘ وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کا قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض کا جواب

منگل 12 دسمبر 2017 13:29

بہتر خارجہ پالیسی کی تشکیل ہر حکومت کی کوشش ہوتی ہے‘
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ بہتر خارجہ پالیسی کی تشکیل ہر حکومت کی کوشش ہوتی ہے‘ ٹرمپ کا فیصلہ پورے عالم اسلام کیلئے ایک چیلنج ہے‘ وزیراعظم کا ترکی کا دورہ اسی تناظر میں ہے‘ سعودی عرب اور یمن کے درمیان تلخی کے موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف فوری طور پر آرمی چیف کے ہمراہ تلخی ختم کرانے گئے۔

منگل کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ قائد حزب اختلاف کی باتیں درست ہیں، ہر حکومت بھرپور کوشش کرتی ہے کہ خارجہ پالیسی بہتر سے بہتر بنائے۔ سعودی عرب اور یمن کی تلخی میں اس وقت کے وزیراعظم محمد نواز شریف نے آرمی چیف کے ہمراہ فوری طور پر دورے کرکے تلخی ختم کرائی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا دورہ ترکی بھی عالمی حالات کے تناظر میں ہے، ٹرمپ کا فیصلہ پورے عالم اسلام کیلئے ایک چیلنج ہے، عالم اسلام اس کو نہیں مانتی۔ اپوزیشن لیڈر کی گائیڈ لائن ہمارے لئے مشعل راہ ہے، ہم ان سے رہنمائی لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ اس پارلیمنٹ کو مشعل راہ بنائیں۔ وزیراعظم ترکی نہ جاتے تو آج ہی اجلاس ہو جاتا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ حلقہ بندیوں کا مسئلہ ہے، ہم اپوزین سے مل کر تمام مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔