قومی اسمبلی، شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے سیکنڈ لیفٹیننٹ اور فوجی جوان کیلئے فاتحہ خوانی

منگل 12 دسمبر 2017 13:01

قومی اسمبلی، شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے سیکنڈ لیفٹیننٹ اور ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) قومی اسمبلی میں شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے سیکنڈ لیفٹیننٹ اور فوجی جوان کیلئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے سیکنڈ لیفٹینٹ اور ایک جوان شہید ہوگئے ہیں ان کیلئے فاتحہ خوانی کرائی جائے۔ سپیکر قومی اسمبلی کے کہنے پر صاحبزادہ طارق اللہ نے شمالی وزیرستان میں سیکنڈ لیفٹیننٹ اور ایک جوان کی شہادت پر فاتحہ خوانی کرائی۔