اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر سے اسلحہ برآمد

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 12 دسمبر 2017 12:36

اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر سے اسلحہ برآمد
 اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 دسمبر۔2017ء) بینظیر ائیرپورٹ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سعودی عرب جانے والے مسافر کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بینظیر ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران سعودی عرب جانے والے مسافر کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا، ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ملزم کے سامان سے تیس بور کا پستول اور میگزین برآمد ہوا ہے۔ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت منظور حسین کے نام سے ہوئی ہے جو راولپنڈی میں ڈھوک کشمیریاں کا رہائشی ہے تاہم ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :