نیب نے ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس شاہ خاور کو سپیشل پراسیکیوٹر مقرر کر دیا

منگل 12 دسمبر 2017 13:01

نیب نے ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس شاہ خاور کو سپیشل پراسیکیوٹر مقرر کر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) قومی احتساب بیورو نے ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس شاہ خاور جو بحیثیت ڈپٹی اٹارنی جنرل اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کا تجربہ رکھتے ہیں کو فوری طور پر سپیشل پراسیکیوٹر مقرر کردیا ہے۔ اس ضمن میں یہ امر یاد رکھنا ضروری ہے کہ پراسیکیوٹر جنرل اکائونٹیبلٹی کی آسامی خالی ہونے کی وجہ سے نیب کو کچھ مقدمات کی پیروی کرنے میں مشکلات درپیش آرہی تھیں ۔

(جاری ہے)

نیب نے جو سمری دو ہفتے قبل مذکورہ آسامی پی جی اے کی تعیناتی کے لئے بھیجی تھی ۔ اس پر عمل ہونا باقی ہے۔ اس وقت معزز عدالت عظمیٰ اور احتساب عدالتوں میں انتہائی اہم ترین مقدمات کی سماعت جاری ہے اور پی جی اے کے عہدہ کا زیادہ دیر تک خالی رہنے کی وجہ سے اہم ترین مقدمات کی پیروی متاثر ہو سکتی تھی اس لئے نیب نے سابق جسٹس شاہ خاور کو نیب کا سپیشل پراسیکیوٹر مقرر کیا ہے اور وہ حدیبیہ پیپرز ملز کیس سمیت تمام اہم ترین مقدمات میں نیب کی نمائندگی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :