نیب افسران کاشریف خاندان اور پیپلز پارٹی رہنماؤں کے خلاف دانستہ کمزور ریفرنس بنانے کا انکشاف

منگل 12 دسمبر 2017 12:14

نیب افسران کاشریف خاندان اور پیپلز پارٹی رہنماؤں کے خلاف دانستہ کمزور ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔12دسمبر2017ء) :چیئر مین نیب او ر نیب افسران کی جانب سے شریف خاندان اور پیپلز پارٹی کی شخصیات سمیت اہم افراد کے خلاف سنگین الزامات اور ثبوتوں کے باوجود قانونی لحاظ سے کمزور ریفرنس بنانے کا انکشاف ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق موجود بعض افسران کے ملزمان سے تعلقات ہونے کے باعث عدالتوں میں کمزور ریفرنس دائر کر کے ملزمان کو بری کروانے کے لئے راہیں ہموار کی جاتی ہیں ۔

قومی اخبار کے مطابق چیئر مین نیب نے چند دیانتدار افسران سے مشاورت اور2ماہ کی ذاتی انکوائری کے بعد شدید برہمی کا اظہار کیا ہے ۔مستقبل میں ریفرنس کی ناکامی کی ذمہ داری انکوائری آفیسر پر عائد کر کے قواعد کے مطابق تحقیقات کر کے کارروائی کی جائیگی ۔ذرائع کے مطابق احتساب عدالت میں کمزور ریفرنس دائر ہونے کے باعث پراسیکیوشن کو بھی ٹرائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

کمزور ریفرنس دائر ہونے کی وجہ سے احتساب عدالت میں نیب کا ریفرنس خارج اور ملزم سزا سے بچ جاتے ہیں اور اس کے علاوہ چیئر مین نیب کے حکم پر ڈی جی آپرپشنز ظاہر شاہ نے تمام ڈائریکٹر جنرلز کو اگاہ کر دیا ہے کہ اگر مستقبل میں کسی ریفرنس کے ذریعے کرپشن میں ملوث ملزموں کو سزا دلوانے میں ناکامی ہوئی تو اسکی ذمہ داری متعلقہ ڈائریکٹر پر عائد کی جائیگی ۔جبکہ نیب کی تحقیقاتی ٹیم 82ارب کے اوگراسکینڈل میں بھی نیب کی جانب سے سنگین غفلت کا مظاہرہ کیا گیا اور ڈاکٹر عاصم کے خلاف بھی نیب سندھ کی جانب سے کمزور ریفرنسز دائر کئے گئے ہیں اور آصف علی ذرداری کے خلاف نیب کے پانچوں ریفرنس خارج ہوئے ۔ 

متعلقہ عنوان :