پاکستان اسٹیل ملز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس آج ہوگا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 12 دسمبر 2017 12:14

پاکستان اسٹیل ملز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 دسمبر۔2017ء) پاکستان اسٹیل ملز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں اسٹیل ملز کے ریٹائرڈ ملازمین کیلئے پراویڈنٹ فنڈ اور گریجویٹی کی مد میں 11 ارب روپے کا بیل آﺅٹ پیکیج منظوری کیلئے پیش کئے جانے کا امکان ہے جبکہ سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زون کیلئے15 سو ایکڑ اراضی کی قیمت کا از سر نو تعین کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کے ریٹائرڈ ملازمین کو یکمشت بقایاجات کی ادائیگی کیلئے 11 ارب روپے کا بیل آﺅٹ پیکیج منظوری کیلئے پیش کئے جانے کا امکان ہے۔بورڈ سے منظوری کے بعد پیکیج حتمی منظوری کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کیا جائے گا۔بورڈ نے اسٹیل ملز کی اراضی پر سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زون کیلئے15 سو ایکڑ اراضی کی قیمت کا از سر نو تعین کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے اور اس ضمن میں بورڈ اجلاس میں معاملہ دوبارہ اٹھایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بورڈ کے گزشتہ اجلاس میں فی ایکڑ زمین ایک کروڑ 30 لاکھ روپے پر فروخت کرنے کی منظوری دی گئی تھی تاہم کراچی میں زمینوں کی قیمتوں میں اضافے کے باعث اب از سر نو تعین کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل زمین کی قیمت کا تعین نج کاری کمیشن سے کرایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :