Live Updates

آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کی شکست یقینی ہے،صاحبزادہ حمزہ خان

منگل 12 دسمبر 2017 12:39

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ پراونشل کمیٹی کے رکن اور ضلع نوشہرہ کے صدر صاحبزادہ حمزہ خان نے کہاکہ پی ٹی آئی کا سیاسی تماشا ختم ہو چکا ہے، آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کی شکست یقینی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے نوجوانوں کو نظر انداز کرنے سے نوجوان پی ٹی آئی سے بیزار ہو چکے ہیں اورانہوں نے وزیراعلیٰ کے خلاف مظاہرے شروع کردیئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے اکبر پورہ میں کرکٹ گرائونڈ بنانے کا وعدہ پورا نہ کرنے پر سینکڑوں نوجوانوں کامظاہرہ اس کی واضح مثال ہے۔ انہوں نے کرکٹ کمیٹی اکبر پورہ کے صدر ملک جنید خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع نوشہرہ میں وزیراعلیٰ کی شکست یقینی ہو گئی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات