نائجیریا میں بوکو حرام کے دوالگ الگ حملے،

چھ فوجی ہلاک،12زخمی شدت پسندوں نے گھات لگا کر اس وقت حملہ کیا جب فوجی گشت پر مامورتھے،عسکری حکام

منگل 12 دسمبر 2017 12:39

ابوجا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2017ء) نائجیریا میں شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے حملوں میں 6 نائجیرین فوجی ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائجیریا کے فوجی حکام نے بتایا کہ بوکو حرام کے دو مختلف حملوں میں چھ فوجی مارے گئے ۔

(جاری ہے)

پہلے واقعے میں شدت پسندوں نے گھات لگا کر اس وقت حملہ کیا جب فوجی گشت پر مامورتھے، اس حملے میں چار فوجی ہلاک اور جبکہ بارہ زخمی ہوئے۔

دوسرا حملہ بھی اسی علاقے میں ہوا، جس میں دو فوجی مارے گئے۔ حکام نے بتایا کہ یہ دونوں حملے شورش زدہ صوبے بورنو میں کیے گئے۔واضح رہے کہ افریقی ملک نائجیریا میں 2009 سے شدت پسند تنظیم بوکوحرام کی کارروائیاں جاری ہیں اور گزشتہ آٹھ برس کے دوران شدت پسند گروہ کی مختلف کارروائیوں میں کم ازکم بیس ہزار افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ 20 لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :