مضمون کی اشاعت پر ٹرمپ کا نیو یارک ٹائمز پر ٹویٹر حملہ

میں سی این این اور ایم ایس این بی سی نہیں دیکھتا ، دونوں کو جعلی نیوز خیال کرتا ہوں،امریکی صدر

منگل 12 دسمبر 2017 12:33

مضمون کی اشاعت پر ٹرمپ کا نیو یارک ٹائمز پر ٹویٹر حملہ
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف ایک مضمون کی اشاعت پر موقر روزنامے نیویارک ٹائمز کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس اخبار کا قصور یہ ہے کہ اس نے صدر ٹرمپ کی ٹیلی ویڑن دیکھنے کی عادات کے بارے میں ایک تفصیلی مضمون شائع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

صدر ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ایک اور جھوٹی کہانی ، لیکن اس مرتبہ نیویارک ٹائمز میں شائع ہوئی ہے ۔

اس میں یہ کہا گیا ہے کہ میں دن میں چار سے آٹھ گھنٹے ٹی وی دیکھتا رہتا ہوں۔بالکل غلط ۔ میں سی این این اور ایم ایس این بی سی نہیں دیکھتا ۔میں ان دونوں کو ’’جعلی نیوز‘‘ خیال کرتا ہوں ۔میں کبھی ڈان لیمن کو نہیں دیکھتا ،وہی صاحب جنھیں میں نے ایک مرتبہ ٹیلی ویڑن پر گونگا شخص قرار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :