قومی احتساب بیورو نے سابق جسٹس شاہ خاور کو فوری طور پرسپیشل پراسیکیوٹر نیب مقرر کر دیا

سابق جسٹس شاہ خاور حدیبیہ پیپرز ملز کیس سمیت تمام اہم ترین مقدمات میں نیب کی نمائندگی کریں گے

منگل 12 دسمبر 2017 12:33

قومی احتساب بیورو نے سابق جسٹس شاہ خاور کو فوری طور پرسپیشل پراسیکیوٹر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2017ء) قومی احتساب بیورو نے سابق جسٹس شاہ خاور جو کہ بحیثیت ڈپٹی اٹارنی جنرل اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کا تجربہ رکھتے ہیں کو فوری طور پرسپیشل پراسیکیوٹر نیب مقرر کر دیا ہی-اس ضمن میں یہ امر یاد رکھنا ضروری ہے کہ پراسیکیوٹر جنرل اکائونٹیبلٹی کی آسامی خالی ہونے کی وجہ سے نیب کو کچھ مقدمات کی پیروی کرنے میں مشکلات درپیش آ رہی تھیں-نیب نے جو سمری دو ہفتے قبل مذکورہ آسامی PGA کی تعیناتی کیلئے بھیجی تھی- اس پر عمل ہونا باقی ہی- اس وقت معزز عدالت عظمی اور معزز احتساب عدالتوں میں انتہائی اہم ترین مقدمات کی سماعت جاری ہے اور PGA کے عہدہ کا زیادہ دیر تک خالی رہنے کی وجہ سے اہم ترین مقدمات کی پیروی متاثر ہو سکتی تھی اس لیے نیب کے سابق جسٹس شاہ خاور کو نیب کا سپیشل پراسیکیوٹر مقرر کیا ہے اور وہ حدیبیہ پیپرز ملز کیس سمیت تمام اہم ترین مقدمات میں نیب کی نمائندگی کریں گی-

متعلقہ عنوان :