قومی ائیر لائن کی پرواز میں مسافر خاتون نے بچے کو جنم دیدیا

منگل 12 دسمبر 2017 12:32

قومی ائیر لائن کی پرواز میں مسافر خاتون نے بچے کو جنم دیدیا
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) سعودی عرب سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں مسافر خاتون نے بچے کو جنم دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز سعودی عرب سے ملتان آ رہی تھی کہ اس میں ایک خاتون مسافر نے بچے کو جنم دے دیا ، ذرائع نے بتایا کہ بچے کی پیدائش میں پی آئی اے کے عملے نے بہت تعاون کیا۔

(جاری ہے)

پرواز لینڈ ہوتے ہی زچہ بچہ کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جائے گا۔