7 سال کے دوران مختلف ویب سائٹس سے گستاخانہ موادکے 19 ہزار 112لنکس بلاک کیے گئے

2014 میں گستاخانہ مواد کے سب سے زیادہ 10 ہزار 101 لنک بلاک کیے گئے

منگل 12 دسمبر 2017 12:32

7 سال کے دوران مختلف ویب سائٹس سے گستاخانہ موادکے 19 ہزار 112لنکس بلاک ..
ْ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) ملک بھر میں گزشتہ 7 سال کے دوران سماجی رابطے کی مختلف ویب سائٹس سے گستاخانہ موادکے 19 ہزار 112لنکس بلاک کیے گئے، 2014 میں گستاخانہ مواد کے سب سے زیادہ 10 ہزار 101 لنک بلاک کیے گئے۔ دستاویزات کے مطابق 2010 سے لے کر اب تک فیس بک سے گستاخانہ مواد کے 4 ہزار 965 لنک جبکہ ٹویٹر سی370گستاخانہ لنکس بلاک کیے گئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 7 سال کے دوران یوٹیوب سے 1855اور سماجی رابطے کی دیگر ویب سائٹس سی11 ہزار922 لنک ہٹائے گئے۔2010 کے دوران فیس بک، ٹویٹر ، یوٹیوب اور دیگر ویب سائٹوں سے 913 لنکس،2012 کے دوران 1705 لنکس، 2013 میں گستاخانہ مواد والی2 ہزار 832 لنکس جبکہ 2014 کے دوران سب سے زیادہ 10 ہزار 101 گستاخانہ مواد والے لنکس کو ویب سائٹوں سے ہٹایا گیا۔2015 کے دوران ایسے متنازع لنکس کی تعداد121 رہی۔ 2016 کے دوران228 اور 2017کے دوران اب تک 3 ہزار 202 گستاخانہ لنک مختلف ویب سائٹوں سے ہٹائے گئے۔ دستاویزکے مطابق سماجی شعبے کی معروف ویب سائٹس ملک سے باہر ہیں اس لیے ان پر ملکی قوانین کا اطلاق نہیں ہوتا۔