Sastaticket.pk نے آن لائن ٹرین بکنگ کا آغاز کر دیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 12 دسمبر 2017 11:58

لاہور ۔ 4 دسمبر 2017ء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 دسمبر2017ء)Sastaticket.pk نے پاکستانی مسافروں کی سہولت کے لئے آن لائن ٹرین بکنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ اب مسافر طویل قطاروں، ٹکٹ کاؤنٹر سے ٹکٹ کے حصول میں مشکلات، بکنگ کے عمل میں سست روی اور ٹکٹ کی عدم دستیابی کے بارے میں درپیش مشکلات سے قطع نظر آسانی کے ساتھ sastaticket.pk پر اپنے مطلوبہ مقام کے لئے ٹکٹ حاصل کر سکیں گے۔


    سی ای او sastaticket.pk شازل مہرکی نے پاکستان کے سب سے بڑے آن لائن ٹریول پورٹل کی اس نئی پیشرفت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ sastaticket.pk کا مقصد پاکستانیوں کو ہر ممکن سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اس مقصد کے پیش نظر ہم نے ٹرین کے ٹکٹ کی بکنگ کے عمل کو آسان اور صارف کے سفر کو زیادہ پر لطف بنانے کے لئے اپنے ٹرین ماڈیول کا آغاز کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس پیشرفت کے باعث نئے مواقع کھلے ہیں اور ہم پاکستانی مسافروں کے ایک بڑے طبقہ تک رسائی کے قابل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم جدید ٹیکنالوجی سے مزین زیادہ دلکش سفری طریقوں کے آغاز کے لئے سب سے آگے ہے۔
    سستا ٹکٹ ڈاٹ پی کے کی جانب سے آن لائن ٹرین بکنگ کے آغاز کے ساتھ یہ ٹرین کے ٹکٹ کے حصول میں مشکلات اب ماضی کا حصہ بن چکی ہیں۔

دوستانہ ماحول، وقت، کرایہ اور اسٹیشن کی معلومات، قیمتوں کا موازنہ، ادائیگی کے متعدد طریقوں اور فوری بکنگ کے ساتھ sastaticket.pk نے پاکستانیوں کے لئے ٹرین کی بکنگ کو زیادہ آسان بنا دیا ہے۔ صارفین آسانی کے ساتھ پاکستان بھر کے مختلف مقامات کیلئے چند کلکس پر ٹرین ٹکٹس کو آسانی سے تلاش، موازنہ اور بک کر سکتے ہیں۔
    کراچی میں قائم sastaticket.pk تمام سفری خدمات کے لئے ون سٹاپ شاپ ہے۔ sastaticket.pk اندرون و بیرون ملک پروازوں، مقامی و بین الاقوامی ہوٹلز، ہالیڈے پیکیجز کیلئے ریزرویشن کی سہولت پہلے ہی فراہم کر رہا ہے اور ٹرین بکنگ کی خصوصیت کے اضافہ سے اس نے فوری بکنگ اور جامع انتخاب کے ساتھ پاکستانی مسافروں کو مزید قوت بخشی ہے۔