راحیل شریف مدت ملازمت میں توسیع چاہتے تھے جس کے لیے انہوں نے زور بھی لگایا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 12 دسمبر 2017 11:58

راحیل شریف مدت ملازمت میں توسیع چاہتے تھے جس کے لیے انہوں نے زور بھی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 دسمبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی عارف نظامی نے کہا کہ پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی آئی ایس پی آر کے ذریعے تشہیر کی گئی ، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ نے بھی اس میں اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

راحیل شریف کے ہوتے ہی آئی ایس پی آر کی ایک بلڈنگ تعمیر کی گئی جس میں سائبر کرائم سمیت دیگر شعبہ جات تھے اور اب اس بلڈنگ میں سات، آٹھ سو افراد کام کرتے ہیں۔

عارف نظامی نے کہا کہ آئی ایس پی آر کو جنرل راحیل شریف کی امیج بلڈنگ کے لیے استعمال کیا گیا نہ کہ فوج کی۔ اس صورت میں نواز شریف ان کو مدت ملازمت میں توسیع دینے کے حق میں نہیں تھے جبکہ راحیل شریف توسیع چاہتے تھے اور انہوں نے اس کے لیے پورا زور بھی لگایا۔ عارف نظامی نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :