غلطی سے جرمنی بدر کیا گیا افغان مہاجر واپس بلانے کی تیاریاں

افغان شہری کی پاکستا ن میں جرمن سفارتخانے طلبی،کچھ ہی روز میں ویزہ دے دیاجائیگا،حشمت اللہ کی گفتگو

منگل 12 دسمبر 2017 12:25

غلطی سے جرمنی بدر کیا گیا افغان مہاجر واپس بلانے کی تیاریاں
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2017ء) ایک افغان باشندے کو طریقہء کار کی غلطی کی وجہ سے جرمنی سے افغانستان بھیج دیا گیا تھا، تاہم اب اسے پاکستان میں جرمن سفارت خانے بلایا گیا تاکہ دوبارہ ویزہ لے سکے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس افغان باشندے کو دوبارہ جرمن ویزہ دینے کے لیے اسلام آباد میں قائم جرمن سفارت خانے بلایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس شخص کی شناخت حشمت اللہ ایف کے نام سے کی گئی ہے۔ افغانستان میں جرمن سفارت خانے کی بندش کی وجہ سے اسے پاکستان میں قائم کرنے سفارت خانے جانے پڑا۔ حشمت اللہ اب دوبارہ یورپ پہنچ سکے گا۔حشمت اللہ نے کہاکہ انہوں نے مجھے کہا کہ کچھ ہی روزمیں مجھے ویزہ دے دیا جائے گا۔تاہم یہ بات فی الحال واضح نہیں ہے کہ حشمت اللہ ایف کب جرمنی کی پرواز لے گا۔

متعلقہ عنوان :