بھارت میں چھ سالہ بچی کو گھر سے اٹھاکرریپ،

قتل کرڈالا نو عمر کینسر کی مریضہ کا بھی گینگ ریپ،پولیس نے ملوث ہونے کے شبہے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا

منگل 12 دسمبر 2017 12:25

بھارت میں چھ سالہ بچی کو گھر سے اٹھاکرریپ،
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2017ء) بھارت کی ریاست ہریانہ میں پولیس ایک چھ سالہ بچی کے ریپ اور قتل میں ملوث ہونے کے شبہے میں کئی افراد سے تفتیش کر رہی ہے۔ادھر ایک اورواقعے میں نوعمر کینسرکی مریضہ سے بھی گینگ ریپ کیاگیا ہے جس کے الزام میں ایک شخص کو گرفتارکرلیاگیا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق اس بچی کی لاش اس کے گھر کے قریب سے برآمد ہوئی جہاں سے مبینہ طور پر اسے اغوا کیا گیا تھا۔

بچی کے جسم پر شدید زخموں کے بھی نشان ہیں ۔ کئی افراد اس کا موازنہ 2012 میں دہلی میں ہونے والے بس ریپ واقعے سے کررہے ہیں جس نے پورے ملک کو دہلا کے رکھ دیا تھا اور اس واقعے پر بڑے پیمانے پر غم و غصہ دیکھا گیا تھا۔اس بچی کی ماں نے کہا کہ انھیں انصاف چاہیئے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ 24 گھنٹے ہوگئے ہیں اور ابھی تک پولیس نے کسی کو نہیں پکڑا۔پولیس نے تفتیش کے لیے ان کے شوہر کے تین رشتے داروں کو زیرِ حراست لیا ہے لیکن اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور نہ ہی کوئی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔

ضلعی سطح کے سیاسی رہنماؤں اور سرگرم کارکنوں سمیت مقامی افراد نے اس گاؤں میں جمع ہو کر واقعے کیخلاف احتجاج کیا ہے۔ اس واقعے کے ذمہ داروں کی گرفتاری کے لیے عوامی دباؤ بڑھنے کے بعد حکومت نے ایک خصوصی تفتیشی ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے۔بچی کے خاندان نے وفاقی پولیس کی جانب سے تحقیقات کا مطالبہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انھیں مقامی پولیس پر بھروسہ نہیں ہے۔

ادھر انڈیا کی ریاست اتر پردیش میں بھی ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک نو عمر کینسر کی مریضہ کا مبینہ طور پر گینگ ریپ کیا گیا ہے تاہم اس میں ملوث ہونے کے شبہے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔اس لڑکی نے الزام لگایا ہے کہ دو افراد نے اسے اغوا کرکے ریپ کیا اور جب وہ مدد کے لیے پڑوسی کے پاس پہنچی تو اس نے بھی اس کا ریپ کیا۔

متعلقہ عنوان :