ن لیگ کے 55 اراکین اسمبلی مستعفی ہونے والے ہیں

فیض آباد دھرنے کے ساتھ لاہور سے ڈی آئی جی کو بھیجا گیا تھا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 12 دسمبر 2017 11:44

ن لیگ کے 55 اراکین اسمبلی مستعفی ہونے والے ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 دسمبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے 55 قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کےاراکین مستعفی ہونے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی کہانی ختم ہونے جا رہی ہے۔ یکم جنوری تک نئی وفاقی اور صوبائی حکومتیں آ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ جس دن پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے اعلان کر دیا کہ ہم نے شہباز شریف ، رانا ثناء اللہ، نواز شریف اور دیگر افسروں کو بڑا موقع دیا ہے کہ وہ استعفے دیں اور اپنے آپ کو قانون کے حوالے کریں ، جس دن انہوں نے دھرنے کا اعلان کر دیا اس سے ٹھیک پندرہ دن کے اندر حکومتوں کا نام و نشان مٹ جائے گا۔

چوہدری غلام حسین نے بتایا کہ کسی کو معلوم نہیں ہے لیکن فیض آباد میں جو مذہبی جماعتوں کا دھرنا بیٹھا ہوا تھا ان کے ساتھ لاہور سے ایک ڈی آئی جی کو بھیجا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :