شاہ کوٹ میں گھر کی چھت گرنے سے 4 بھائی جاں بحق،2 افراد زخمی

منگل 12 دسمبر 2017 12:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) ضلع ننکانہ صاحب کی تحصیل شاہ کوٹ میں بارش کے باعث گھر کی چھت منہدم ہو گئی جس کے نتیجہ میں 4 بھائی موقع پر جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹیلی ویژن کے مطابق شاہ کوٹ اور ملحقہ علاقے میں گزشتہ روز سے جاری بارش کے باعث بھوڑو گائوں میں گھر کی چھت گر گئی جس سے ملبے تلے دب کر 4 بھائی موقع پر جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمی افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں 17سالہ اویس، 12سالہ وحید، 10سالہ نورمصطفی اور 5 سالہ شرجیل شامل ہے جبکہ زخمیوں میں38 سالہ ریحانہ اور 2 سالہ سحرفاطمہ شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :