سپریم کورٹ: حدیبیہ پیپرزمل کیس کھولنے کی نیب کی اپیل کی سماعت آج بھی جاری رہے گی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 12 دسمبر 2017 11:34

سپریم کورٹ: حدیبیہ پیپرزمل کیس کھولنے کی نیب کی اپیل کی سماعت آج بھی ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 دسمبر۔2017ء) سپریم کورٹ میں حدیبیہ کیس کھولنے سے متعلق نیب کی اپیل کی سماعت آج بھی جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سماعت کے دوران جسٹس فائز عیسیٰ نے نیب کی سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دیے تھے کہ حدیبیہ کیس انکم ٹیکس کا کیس تو ہو سکتا ہے اس میں مجرمانہ عمل کہاں ہے؟پاناما فیصلے میں حدیبیہ کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا لکھا گیا کہ جب نیب اپیل دائر کرے گا تو دیکھاجائے گا، اگر سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے تو پھر ہم سماعت کیوں کررہے ہیں؟عدالت نے کہا کہ آپ دلائل دینے کے بجائے اقلیتی فیصلے کا حوالہ دے رہے ہیں، اگر کسی کو کالا دھن باہر بھیجنا ہو تو وہ بینک اکاﺅنٹ نہیں کھولتا۔

دوران سماعت جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ اقلیتی فیصلے پر عمل ہم پرلازم نہیں۔

متعلقہ عنوان :