آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے جوانوں کو سلام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 12 دسمبر 2017 11:31

آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے جوانوں ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 دسمبر 2017ء) : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ آزادی مفت میں نہیں ملتی، آزادی کی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دھرتی ماں کے لیے بیٹوں ںے قربانی دی ۔

(جاری ہے)

میں شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے بہادر شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں۔

آج ہماری آزادی انہیں کی طرح کے بہادروں کی مرہون منت ہے ۔ ہمارے بہادر بیٹے آزاد دھرتی ماں کے لیے قربانیاں دیتے ہیں۔ یاد رہے کہ آج صبح دہشتگردوں نے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 21 سالہ سیکنڈ لیفٹننٹ عبد المعید اور 21 سالہ سپاہی بشارت شہید ہوئے۔ دہشتگردوں کی فائرنگ میں 7 سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔