انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی میں کون کون شریک تھا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 12 دسمبر 2017 11:26

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی میں کون کون شریک تھا؟ تفصیلات سامنے ..
اٹلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 دسمبر 2017ء) : بالی وڈ فلمسٹار انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی گذشتہ روز اٹلی میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ ان کی شادی میں بالی وڈ یا کرکٹ کی کسی بڑی شخصیت کی شرکت دیکھنے میں نہیں آئی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کی تقریب میلان میں ہوئی۔اس تقریب میں بھارتی کرکٹرز یوراج سنگھ اور سچن ٹنڈولکر کے آنے کا امکان تھا لیکن وہ بھی کہیں نظر نہیں آئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا نے بتایا کہ دونوں کی شادی ایک نہایت ہی نجی تقریب میں ہوئی، جس میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے والدین ، اہل خانہ اور ویرات کوہلی کے دہلی سے آئے ہوئے کچھ دوستوں نے شرکت کی ۔ میڈیا کے کچھ نمائندوں کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ شادی کی خوشخبری انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں دی جس میں انہوں نے اپنے اہل خانہ اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ خیال رہے کہ انوشکا اور ویرات کوہلی کی تصاویر گذشتہ رات ہی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جبکہ ٹویٹر پر VirushkaWEDDING# ٹاپ ٹرینڈ ہے۔

متعلقہ عنوان :