فیض آباد دھرنے والوں کی کیپٹن (ر) صفدر سے 50 کروڑ روپے کی ڈیل ہوئی تھی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 12 دسمبر 2017 11:12

فیض آباد دھرنے والوں کی کیپٹن (ر) صفدر سے 50 کروڑ روپے کی ڈیل ہوئی تھی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 دسمبر 2017ء):نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر تجزیہ کار ندیم ملک نے کہا کہ فیض آباد میں مذہبی جماعتوں کا جو دھرنا ہو رہا تھا اس میں صفدر کا نام لیا گیا تھا ،لیک ہونے والی آڈیو میں کیپٹن (ر) صفدر کی آواز تو نہیں تھی لیکن جو شخص بات کر رہا تھا وہ بار بار صفدر کا نام لیے جا رہا تھا۔

اس سے قیاس آرائیاں ہونے لگیں کہ شاید کہ وہی صفدر ہیں جو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد ہیں۔ ان تمام تر قیاس آرائیوں کے بعد کیپٹن (ر) صفدر خود ہی معاملے میں کود پڑے اور سینیٹ کی اسی قائمہ کمیٹی کو اس پر تحقیقات کرنے کا ایجنڈا دلوادیا جس کے وہ خود چئیرمین ہیں۔ اس پر اپوزیشن جماعت کی رہنما شازیہ نے اسپیکر کو خط بھی لکھا کہ یہ تو خود ہی کمیٹی کے چئیرمین ہیں تو تحقیقات کیسے کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ندیم ملک نے کہا کہ کمیٹی کے اجلاس میں حکومتی اراکین نہیں پہنچے لیکن ایک آڈیو کو تذکرہ ہے، ندیم ملک نے اپنے پروگرام میں وہ آڈیو بھی سنوائی، جس میں ایک شخص کا کہنا تھا کہ دھرنے والوں سے دھرنے سے قبل ہی کیپٹن صفدر کی تین مرتبہ میٹنگ ہوئی تھی۔جس میں کیپٹن (ر) صفدر نے کہا تھا کہ آپ آئیں ، آپ کا جو بھی خرچہ ہو گا ہم ادا کریں گے۔ ڈیل ہوئی تھی کہ وہ انہیں 50 کروڑ روپے خرچ دیں گے ۔ لیکن حکومت نے کہا کہ آپ کا دھرنے میں پونے 5 کروڑ روپے کا خرچ آیا ہے جو ادا کر دیا جائے گا ۔ جس سے ان کی کیپٹن (ر) صفدر کے ساتھ ہوئی ڈیل ٹوٹ گئی ۔ ان کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: