خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان نے مکہ اور منیٰ سے متعلق منصوبوں کی منظوری دیدی

منگل 12 دسمبر 2017 11:37

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان نے مکہ اور منیٰ سے متعلق منصوبوں کی ..
مکة المکرمہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مقدس شہر مکہ کیلئے سرکلر روڈ 3 ، منیٰ منصوبوں اور تین اطراف سے مکہ کی داخلہ گاہوں کے منصوبوں کی منظوری دیدی۔ یہ بات گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے واضح کیا کہ مکہ مکرمہ ریجن میں یکے بعد دیگرے منصوبے نافذ کئے جارہے ہیں۔

جدہ واٹر فرنٹ، حرمین ایکسپریس ٹرین اور کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ قابل ذکر ہیں۔ خالد الفیصل نے بتایا کہ الفیصلیہ منصوبہ الشمیسی سے سمندر تک مغرب میں قائم ہوگا۔ یہ شمال میں جدہ سے جڑجائے گا اس کی بھی منظوری مل چکی ہے۔ کمپنیاں اسے نافذ کرنے کی پیشکشیں کرچکی ہیں۔ اس میں ہوائی اڈہ اور بندر گاہ بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

طائف انٹرنیشنل ایئرپورٹ خطے کا قابل دید منصوبہ ہوگا۔

خلیج سلمان منصوبہ بھی مکہ مکرمہ ریجن کا نمایاں ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ شہزادہ خالد الفیصل نے بتایا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز حج مقامات کے باعث مکہ مکرمہ ریجن کی تعمیر و ترقی کو غیر معمولی اہمیت دے رہے ہیں۔ وہ نہ صرف یہ کہ خطے کی منصوبہ بندی سے متعلق سوالات کرتے ہیں، منصوبوں کی منظوری دینے کے بعد مرحلہ بہ مرحلہ عملدرآمد کی بابت بھی استفسار کرتے رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :