جنگی جرائم کے بین الاقوامی ٹریبونل کا سوڈان کے صدر کو گرفتار نہ کرنے کا معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھیجنے کا ا علان

منگل 12 دسمبر 2017 11:37

دی ہیگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) جنگی جرائم کے بین الاقوامی ٹریبونل نے سوڈان کے صدر عمر حسن البشیر کو مارچ میں عرب لیگ کے سربراہ اجلاس کے موقع پر گرفتار نہ کرنے کا معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھیجنے کا ا علان کیا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنگی جرائم کے بین الاقوامی ٹریبونل نے 2009ء اور 2010ء میں صدر عمر حسن البشیر کے خلاف سوڈان کے صوبے دارفور میں جنگی جرائم، انسانیت مخالف جرائم اور نسل کشی کے الزامات میں وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

اردن آئی سی سی کا رکن ملک ہے اور وہ اس تعلق سے صدر عمر البشیر کو گرفتار کرنے کا پابند تھا۔ سوڈان آئی سی سی کا رکن نہیں ہے۔اس لئے یہ عدالت اس ملک میں از خود جنگی جرائم کی تحقیقات نہیں کرسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :