جاپان کی وزارتِ دفاع نئے میزائل دفاعی نظام کیلئے 60 لاکھ ڈالر کے بجٹ کی خواہاں

منگل 12 دسمبر 2017 11:37

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) جاپان کے وزیرِ دفاع اِتسٴْونوری اونودیرا نے کہا ہے اٴْن کی وزارت اِیجس اًشور نامی ایک نیا میزائل دفاعی نظام تیار کرنے کے لئے آئندہ اپریل سے شروع ہونے والے مالی سال میں تقریباً 64 لاکھ ڈالر کے بجٹ کی درخواست کرے گی۔ جاپان کے نشریاتی ادارے کے مطابق ٹوکیو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اونودیرا نے بتایا کہ اِس رقم کو نئے برّی میزائل دفاعی نظام کے بنیادی نمونے اور اِس کی تنصیب کی غرض سے ممکنہ مقامات کے ارضیاتی سروے کرنے کے لئے خرچ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ برّی سیلف ڈیفینس فورس اور امریکی فوج کے ارکان کی جنگی مشقوں کا معائنہ کرنے کیلئے اتوار کے روز شمالی جاپان کے سیندائی میں تھے۔یہ مشقیں اِس مفروضے پر مبنی تھیں کہ جاپان پر بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے ہیں۔ اونودیرا نے کہا کہ شمالی کوریا کے حملوں سے فوری اور مناسب طور پر نمٹنا اہم ہے جس نے متعدد بار جوہری تجربات کیے اور بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔اٴْنہوں نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ جاپان، امریکا اور جنوبی کوریا، شمالی کوریا کی طرف سے داغے جانے والے بیلسٹک میزائلوں کا کھوج لگانے کی غرض سے معلومات کے تبادلے پر پیر کو دو روزہ مٴْشترکہ مشقیں شروع کریں گے۔

متعلقہ عنوان :