روہنگیا مسلمانوں کے واقعات انسانیت سوز جرائم میں شامل کیے جا سکتے ہیں، برطانوی خارجہ کمیشن

منگل 12 دسمبر 2017 11:37

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) برطانوی خارجہ کمیشن نے کہا ہے کہ رخائن میں تشدد نسلی صفائی کی حد تک جا پہنچ گیا ہے، علاقے میں پیش آنے والے واقعات انسانیت سوز جرائم کے زمرے میں شامل کیے جا سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی دارالعوام کے خارجہ تعلقات کمیشن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رخائن کے علاقے میں پیش آنے والے واقعاتکو نسل کشی سے تعبیر کرنا بھی ممکن ہے۔

حکومت برطانیہ کے روہنگیا مسلمانوں سے تشدد کی تشریح کرنے کے معاملے میں ہچکچاہٹ اور غیر واضح مؤقف پر نکتہ چینی کرنے والی رپورٹ میں ملکی دفتر خارجہ کے اس معاملے میں دلائل یکجا کرنے میں ناکام رہنے اور اس ضمن میں موصول ہونے والی معلومات پر تنقید کی گئی ہے۔رپورٹ میں حکومت کی جانب سو چی انتظامیہ کی حمایت کو جاری رکھے جانے پر بھی نکتہ چینی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :