ا لقدس ہمارا قبلہ اوّل ہے، اسرائیل اپنے اعمال کا حساب دے، ابراہیم قالن

منگل 12 دسمبر 2017 11:37

استنبول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) ترک صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ بین الاقوامی قانونی حقوق کو بالائے طاق رکھنے ، فلسطینی زمین پر قبضہ کرنے اور اقوام متحدہ کے فیصلوں کی خلاف ورزی کرنے والے اسرائیل کو ترکی اور صدر رجب طیب اردوان کے بارے میں بات کرنے سے قبل اپنے اعمال کا حساب دینا ہوگا۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق ترک صدارتی ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ القدس ہمارا قبلہ اوّل ہے، ترکی اور صدر ایردوان پر حملے سے پہلے اسرائیل اپنے اعمال کا حساب دے۔

(جاری ہے)

ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ وہ جمہوریہ ترکی اور ترکی کے صدر کے بارے میں بیانات کی وجہ سے اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ بین الاقوامی قانونی حقوق کو بالائے طاق رکھنے ، فلسطینی زمین پر قبضہ کرنے اور اقوام متحدہ کے فیصلوں کی منظّم شکل میں خلاف ورزی کرنے والے اسرائیل کو ترکی اور صدر رجب طیب اردوان کے بارے میں بات کرنے سے پہلے اپنے اعمال کا حساب دینا چاہیے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہزاروں معصوم فلسطینیوں کو قتل کرنے والی اور فلسطینی زمین کو کھلے قید خانے میں تبدیل کرنے کادعوی اتنی اہمیت نہیں رکھتا کہ اسے سنجیدگی سے لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :