امریکی مندوب برائے شمالی کوریا امورکی جاپان آمد

منگل 12 دسمبر 2017 11:37

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) شمالی کوریا کے معاملات سے متعلق امریکی حکومت کے خصوصی مندوب، جاپانی حکام سے بات چیت کے لیے جاپان پہنچ گئے ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی مندوب جوزف ین گزشتہ روز ٹوکیو کے نزدیک ناریتا ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ہم منصبوں سے بات چیت کے لیے چند روز جاپان میں قیام کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے جاپانی عہدیداروں کے ساتھ شمالی کوریا کے معاملے پر بات چیت کریں گے۔اس سے قبل وزارت خارجہ کے شمالی کوریا سے متعلق ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا تھا کہ شمالی کوریا کے تقریباً 60 روز تک جوہری اور میزائل تجربات روک دینے کی صورت میں امریکا شمالی کوریا کے ساتھ براہ راست مذاکرات شروع کرے گا۔واضح رہے کہ آج بدھ کو یٴْن جاپان سے تھائی لینڈروانہ ہو جائیں گے جہاں وہ شمالی کوریا کے گزشتہ ماہ کیے جانے والے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربے کے رد عمل پر بات چیت کریں گے۔