ہائیڈروجن توانائی کے استعمال کی حکمت عملی تیار، جاپان

منگل 12 دسمبر 2017 11:37

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) جاپان کے حکام نے ہائیڈروجن کی توانائی پر انحصار کرنے والے معاشرے کے قیام کے لیے ایک منصوبے کا مسودہ تیار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

جاپان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان کی حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہائیڈروجن کی توانائی کے استعمال کے اس منصوبے کو 2030 پایہ تکمیل تک پہنچا لیا جائے گا جسکے ذریعے 10 لاکھ کلو واٹ بجلی حاصل ہوگی جو جوہری ری ایکٹرسے پیدا ہونے والی بجلی کی مقدار کے برابر ہے۔ اس مقصد کے لیے حکومت ہائیڈروجن کی تیاری کے وسائل کے طور پر بیرون ملک سے کوئلہ وغیرہ درآمد کرے گی۔ اس کے حصول کے لیے حکومت بین الاقوامی ذرائع کا بھی تعین کرے گی۔ واضح رہے کہ یہ توانائی انتہائی ماحول دوست ہے۔