وزیراعظم کی زیرصدارت پرمووشن بورڈکا اجلاس16افسران کی گریڈ22میں ترقی کی منظوری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 12 دسمبر 2017 10:08

وزیراعظم کی زیرصدارت پرمووشن بورڈکا اجلاس16افسران کی گریڈ22میں ترقی ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 دسمبر۔2017ء) اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے زیرصدارت اعلیٰ اختیاراتی پروموشن بورڈ کے اجلاس میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد سمیت مختلف گروپوں کے 16 افسران کی گریڈ 22میں ترقی کی منظوری دے دی گئی جب کہ انفارمیشن سروس گروپ کے گریڈ21کیافسر راﺅتحسین کی انکوائری زیرالتوا ہونے کے باعث ترقی نہ ہو سکی۔

نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اعلیٰ اختیاراتی پروموشن بورڈ کے اجلاس میں مختلف گروپوں کے گریڈ 21 کے افسران کی گریڈ 22 میں ترقیوں کاجائزہ لیا گیاجبکہ اجلاس شروع ہوتے ہی وزیرا عظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواداپنی نشست سے اٹھ کر چلے گئے جنہیں بعد میں گریڈ22 میں ترقی دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے11 ،فارن سروس کے ایک ، سیکرٹریٹ گروپ کے 2اور پولیس سروس کے2 افسران کی گریڈ22 میں ترقی کی منظوری دی گئی۔

پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے جن افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری دی گئی ان میں طاہر سرفراز احمد، رضوان احمدملک،شعیب میر میمن، ڈاکٹر جہانزیب خان ، سکندر سلطان راجہ ،فواد حسن فواد، بابر حسن پروانہ شامل ہیں۔طاہر حسین، جواد رفیق ملک، رضوان احمد بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔فارن سروس کے شاہ جمال کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔

سیکرٹریٹ گروپ کے نور احمد اور پرویز جونیجو ،پولیس سروس کے خالق داد لک اور ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کو بھی گریڈ22 میں ترقی دے دی گئی۔ذرائع نے بتایاکہ اعلیٰ اختیاراتی پروموشن بورڈ کے اجلاس میں انفارمیشن سروس کے کسی افسر کوترقی نہیں دی گئی۔دوسری جانب اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیکریٹری اطلاعات سرداراحمدنوازسکھیرا کو3 ماہ کے لیے ایم ڈی پی ٹی وی کا اضافی چارج دے دیاگیاہے، اسی طرح سیکرٹریٹ گروپ کی گریڈ19 کی افسر ماروی قادر کو ڈپٹی سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن تعینات کردیاگیاجبکہ سیکرٹریٹ گروپ کے ہی گریڈ19 کے افسر محمد شبیرکواسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جوڈپٹی سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن تعینات تھے، پاکستان آڈٹ اینڈاکاﺅنٹس سروس کے گریڈ19 کے افسرسمیع اللہ خان کوسائنس اینڈٹیکنالوجی میںچیف فنانس اینڈ اکاﺅنٹس آفیسر تعینات کر دیاگیااس سے قبل وہ پی اوایف واہ میںچیف کاسٹ اکاﺅنٹس آفس میں تعینات تھے۔

ایک اورنوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ انیس کے افسر انور زیب کو وزارت مواصلات میں ڈپٹی سیکرٹری تعینات کردیاگیاوہ وزارت خزانہ میںڈپٹی سیکرٹری تعینات تھے۔دریں اثناءحکومت نے ان لینڈ ریونیو سروس کے بھی4افسران کے تقرروتبادلے کیے ہیں۔اس ضمن میں ایف بی آر سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق محی الدین اسماعیل کوایڈیشنل کمشنر ان لینڈریونیو ریجنل ٹیکس آفس سے ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد تعینات کر دیاگیا۔

اسی طرح سید مظہر حسین شاہ کو سیکرٹری فیڈرل بورڈ اف ریونیو ہیڈکوارٹر سے ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو لارج ٹیٰکس پئیرز یونٹ اسلام آباد،محمد عامر الیاس کو سیکرٹری ان لینڈ ریونیو آپریشن ونگ ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اورعبدالعزیز سومرو کو سینئر آڈیٹر ریجنل ٹٰیکس آفس سکھر سے سینئر آڈیٹر ریجنل ٹیکس آفس تھری کراچی تعینات کردیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :