اورنج ٹرین پر کتنی لاگت آئی؟لاہور ہائی کورٹ نے وفاق اور پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 12 دسمبر 2017 10:08

اورنج ٹرین پر کتنی لاگت آئی؟لاہور ہائی کورٹ نے وفاق اور پنجاب حکومت ..
 لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 دسمبر۔2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے اورنج ٹرین منصوبے پر آنے والی لاگت کی تفصیلات پیش کرنے کے لیے دائر درخواست پر وفاقی حکومت، حکومت پنجاب اور ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے علاوہ فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے۔جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس عابد عزیز شیخ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے استفسار کیا کہ عدالت عظمیٰ کا فیصلہ تو آ چکا ہے اس پر درخواست گزار اظہر صدیق نے کہا کہ منصوبے کی شفافیت، کرپشن ، معاہدہ جات، قرضہ جات کا معاملہ عدالت عالیہ کے پاس ہی زیر التوا ہے۔ منصوبے پر اڑھائی سو ارب لاگت آئی جبکہ حکومت عدالت کو گمراہ کر رہی ہے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ معاملہ حساس ہے، عدالت اس کا بغور جائزہ لے گی اور کوشش کریگی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے۔ معاملہ اتنا سادہ نہیں، جائزہ لینے کیلیے وقت درکار ہے۔

متعلقہ عنوان :