روس کا شام سے فوجیں نکالنے کا اعلان‘فضائی نگرانی برقرار رکھی جائے گی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 12 دسمبر 2017 10:08

روس کا شام سے فوجیں نکالنے کا اعلان‘فضائی نگرانی برقرار رکھی جائے ..
ماسکو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 دسمبر۔2017ء) روس کے وزیر دفاع سرگے لاوروف نے کہا ہے کہ روس نے شام سے اپنی فوج کو واپس بلانا شروع کر دیا ہے۔یہ اعلان روس کے صدرپوٹن کے دورہ شام کے دوران کے دوران کیا گیا۔ روس صدر نے گذشہ برس بھی ایسا ہی اعلان کیا تھا لیکن روسی فوج نے شام میں کارروائیاں جاری رکھی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ فوجیں نکالنے کا عمل کتنے عرصے میں مکمل پوگا یہ شام میں صورتحال پر منحصر ہے۔

قبل ازیںروسی صدر نے لاتیکا کے نزدیک ایک فوجی ہوائی اڈے پر شامی صدر بشار الاسد سے ملاقات کی۔روسی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر پوٹن نے کہا کہ انہوں نے وزراتِ دفاع اور چیف آف جنرل کو حکم دیا ہے کہ شام سے فوج کا انخلا شروع کریں‘ اور واپس اپنے مستقل اڈوں پر لوٹ جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ روس نے فیصلہ کیا ہے کہ شام میں موجود روسی فوج کا دستے کا ایک بڑا حصہ واپس لوٹ جائے گا۔

روسی صدر نے کہا کہ اگر دہشت گردوں نے دوبارہ کارروائیاں کیں تو پھر روس ایسے فضائی حملے کرے گا جیسے انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھے ہوں گے۔ہم روس اور شام میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے افراد کی تکلیف کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔انہوں نے شامی صدر بشار الاسد کو بتایا کہ وہ شامی اتحادی ایران اور حزبِ مخالف کے حامی ترکی دونوں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں تاکہ شام میں امن بحال ہو۔

متعلقہ عنوان :