صدرٹرمپ پر ہراساں کرنے کے الزامات لگانے والی خواتین کی داررسی ہونی چاہیے-امریکی سفیر

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 12 دسمبر 2017 09:58

صدرٹرمپ پر ہراساں کرنے کے الزامات لگانے والی خواتین کی داررسی ہونی ..
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 دسمبر۔2017ء) اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی استحصال کے الزامات عائد کرنے والی خواتین کی بات سنی جانی چاہیے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی سفیرہیلی نے کہا کہ انہیں ان تمام خواتین پر فخر ہے جنہوں نے ہالی وڈ کے ستاروں اور دیگر معروف شخصیات کے جنسی حملوں کے بارے میں سب کو بتایا۔واضح رہے کہ کم از کم دس خواتین نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹرمپ نے صدر بننے سے قبل ان کو جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔ ہیلی کا یہ بیان ٹرمپ انتظامیہ کے اب تک کے موقف کے خلاف ہے۔

متعلقہ عنوان :