مہمند ایجنسی میں آپریشن کے دوران پشاور کے زرعی تربیتی مرکز پر حملے میں ملوث 6 دہشت گردوں گرفتار‘ ملزمان سے خود کش جیکٹس اور بارودی مواد برآمد

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 12 دسمبر 2017 09:58

مہمند ایجنسی میں آپریشن کے دوران پشاور کے زرعی تربیتی مرکز پر حملے ..
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 دسمبر۔2017ء) سیکورٹی فورسز نے پشاور کے زرعی تربیتی مرکز پر حملے میں ملوث 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔سیکورٹی فورسز نے مہمند ایجنسی سے ملحقہ علاقے میں آپریشن کرتے ہوئے پشاور کے زرعی تربیتی مرکز پر حملے میں ملوث 6 دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جنہیں مہمند ایجنسی کے علاقے سے کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا، ملزمان سے خود کش جیکٹس اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔

یاد رہے کہ یکم دسمبر کو پشاور کے زرعی تربیتی مرکز پر مسلح افراد نے دھاوا بولا اور اندر داخل ہوکر فائرنگ شروع کردی تھی جس کے نتیجے میں 9 افراد شہید اور 32 زخمی ہوگئے تھے جب کہ حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ حملہ 4 چار دہشت گردوں نے کیا اور چاروں دہشت گرد خودکش جیکٹ پہنے ہوئے تھے جو افغانستان میں اپنے ساتھیوں سے رابطے میں تھے۔

متعلقہ عنوان :