نیویارک میں دھماکہ، متعدد افراد زخمی

منگل 12 دسمبر 2017 11:28

نیویارک میں دھماکہ، متعدد افراد زخمی
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) امریکہ کے شہر نیویارک کے مین ہیٹن بس ٹرمینل پر دھماکہ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مین ہیٹن کے ٹائمز اسکوائر کے قریب پورٹ اتھارٹی پر زور دار دھماکہ ہوا جس کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔ جائے وقوعہ سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کو دہشت گردی قرار دیدیا۔ گرفتار شخص بنگالی ہے جس کی عمر 27 سال ہے اور 7 سال سے امریکہ میں مقیم ہے۔

متعلقہ عنوان :